ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شیموگہ جاترا میں مسلمانوں کو اسٹالس لگانے کی اجازت نہیں؛ ہندوتوا گروپس کے احتجاج کے بعد مسلمانوں کو دیاگیا ٹینڈر منسوخ

شیموگہ جاترا میں مسلمانوں کو اسٹالس لگانے کی اجازت نہیں؛ ہندوتوا گروپس کے احتجاج کے بعد مسلمانوں کو دیاگیا ٹینڈر منسوخ

Mon, 21 Mar 2022 23:16:27    S.O. News Service

شیموگہ،21؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) 22 مارچ کو شروع ہونے والے تاریخی کوٹے مریکمبا جاترا کی انتظامی کمیٹی نے اس جاترا میں کسی بھی مسلم کاروباری کواسٹالس کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اس فیسٹول میں صرف ہندو دکانداروں کو ہی اجازت دی جائے گی۔

بتایا گیا ہے کہ بی جے پی بجرنگ دل اور دیگر ہندوتوا گروپس نے مطالبہ کیا تھا کہ اس فیسٹیول میں کسی بھی مسلمان کو اسٹالس لگانے کی اجازت نہ دی جائے۔ اسی  دباؤ کی وجہ سے مسلمانوں کو جاترا میں اسٹالس لگانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے فیسٹول کمیٹی ہندوتوا گروپ کو ٹینڈر الاٹ کرنے پر مجبور ہوگئی۔

کوٹے مریکمبا جاترا دو سال میں ایک مرتبہ منعقد کیا جاتا ہے جس میں پڑوسی شہروں اور اضلاع سے لاکھوں افراد شرکت کیلئے آتے ہیں۔

گذشتہ مرتبہ یہ جاترا فروری 2020میں منعقد کی گئی تھی۔ جاترا میں تمام افراد شرکت کرتے ہیں۔ کمیٹی نے مینجنگ شاپس کو ٹینڈر الاٹ کیا تھا اور ہر دکاندار سے فیس وصول کی تھی۔

پتہ چلا ہے کہ کمیٹی نے پہلے مسلمانوں کو بھی دکانات لگانے کی اجازت دی تھی لیکن پھر 17مارچ کی رات کو ہندوتوا کے بعض سرگرم کارکنوں نے انتظامی کمیٹی سے بحث وتکرار کی اور جاترا (میلہ) میں مسلمانوں کو دکانات لگانے کا موقع نہ دینے کا مطالبہ کیا جس کے بعد انتظامی کمیٹی نےاپنا ٹینڈر منسوخ کردیا۔


Share: